تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ،چمن میں طویل خشک سالی کے بعد بارش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چمن اور گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد بارشجبکہمری میں بھی برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور گلیات کے پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ،آج اور کل مری، گلگت بلتستان ، کشمیر اور گلیات کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ مری میں ہلکی برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسکردو اور گردونواح میں موسم ابر آلود ہے ،گلگت اورمضافاتی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔مانسہرہ ،ایبٹ آباد،گلیات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے،مظفر آباد کے گردونواح اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی وادئ نیلم، کیل، شاردا، وادئ جہلم، وادئ لیپا کے مقام پر برف باری سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں، چمن شہر اور گردونواح میں ایک سال بعد رواں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، برف باری کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ اور رابطہ سڑکوں پر آمدورفت میں مشکلات کاسامناہے۔صبح سب سے کم درجہ حرارت گوپس، پاراچنار میں منفی8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،اسکردو میں منفی6، استور اور ہنزہ میں منفی5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.