5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پریٹی زینٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زینٹا کی آئی پی ایل اور کرکٹ میں دلچسپی نے انکے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا تھا کہ کیا پریٹی شوبز کی چکا چوند سے کنارہ کشی اختیارکرنے جارہی ہیں؟تاہم ان کے مداحوں کے لیے تازہ ترین خوشخبری یہ ہے کہ وہ بہت جلد پریٹی کو ایک رئیلٹی شو کی میزبانی کرتے دیکھیں گے۔پریٹی زینٹا نے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جسکے تحت وہ Guinness Book of World Recordsکے بھارتی ورژن" گنیز ورلڈ ریکارڈ اب انڈیا توڑے گا "کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔اس رئیلٹی شو کے لیے آڈیشنز کا آغاز جلد شروع ہورہا ہے جبکہ یہ شو ممکنہ طور پر اپریل سے آن ائیر کیا جائیگا۔