5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سی ڈی اے نے 300ایکڑاراضی واگزار کرالی،بنی گالہ کیس نمٹادیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ میں اراضی پر ناجائر قبضہ کیخلاف ازخود نوٹس کیس کو نمٹاتے ہوئے ، سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ دیگر مقامات پر ، جس بیس ہزار ایکٹر اراضی کی ادائیگی کی گئی ہے، اس کا قبضہ حاصل کیا جائے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بنی گالہ اراضی کیس کی سماعت کی ، چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی نے عدالت کو بتایا کہ بنی گالہ میں تین سو کنال اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا گیا ہے اس میں اسی کنال اراضی ، سینیٹر نیئربخاری کے بھائی کے زیر قبضہ بھی تھی ، سی ڈی اے نے بتایا کہ بیس ہزار ایکڑ اراضی ایسی بھی ہے جس کی ادائیگی تو کی جاچکی ہے لیکن اس پر ناجائز قابضین موجود ہیں۔