تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان: جیولر کی دکان سے دو کروڑ کے طلائی زیورات لوٹ لئے گئے

جنگ نیوز -
ملتان …ملتان میں ایک جیولر کی دکان پر پانچ نامعلوم مسلح افراد پانچ کلو طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کی مالیٹ تقریباً دو کروڑ کے قریب ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گلشن مارکیٹ میں پانچ مسلح افراد ایک گاڑی میں آئے اور انھوں نے مارکیٹ کے تین سکیورٹی گارڈز کو پکڑ کر باندھ دیا اور ایک دکان میں بند کردیا۔ اس موقع پر دو دکاندارآواز سن کر پہنچے تو انھیں بھی مسلح افراد نے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ باندھ دیا اور دکان کی توڑ پھوڑ شروع کردی۔ آواز سن کر دکان کے بالائی حصے میں رہنے والے کرائے دار، پولیس اہلکار مہر نواز اور ان کا بیٹا مہر اظہر بھی وہاں پہنچے تو ڈاکو نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک گھنٹے تک واردات مکمل کرتے ہوئے دو کروڑ کی مالیت کے طلائی زیورات لے اڑے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جائے وقوع سے ملنے والے آلات کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب واردات کے بعد انجمن تاجران نے گلشن مارکیٹ چوک پر ڈکیتی کی واردات پر احتجاج کیا ارر یٹائر نذر آتش کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.