تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ولی بابر کا قتل:پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملک بن گیا،سی پی جے

جنگ نیوز -
کراچی …صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کی قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے کوئی نتیجہ خیز اقدامات نہیں کئے ۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے ایشیا پروگرام کوآرڈی نیٹر بابDietz نے ایک بیان میں کہا کہ ولی خان بابر کا قتل پاکستان میں صحافیوں کو ہدف بنا کر حملے کرنے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے ۔ انہوں نے ولی بابر کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن گیا ہے اور انہیں ہر طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ باب ڈائٹز نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں پر حملوں کی روک تھام کے لئے کوئی بامعنی اقدامات نہیں کئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.