5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انسداد پولیو مہم کے باوجود بڑی تعداد میں پولیو کیسز سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تقریب میں وزارت صحت کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پولیو ویکسی نیشن کی فراہمی کے لیے ہر علاقے کے ہر بچے تک پہنچا جائے تاکہ مستقبل کی نسل میں کوئی معذور نہ ہو ۔ وزیر اعظم گیلانی نے ا س موقع پر موجود صوبہ سندھ ، پختون خوا ،گلگت وبلتستان کے وزرا اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو اپنے اپنے علاقوں میں پولیو مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ۔