5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہاٹ :ہلاک ہونیوالا خودکش بمبارامن لشکر پر حملہ کرنا چاہتا تھا
جنگ نیوز -
کوہاٹ …کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب مبینہ خود کش حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب سکیورٹی فورسز کو سائیکل میں سوار مبینہ خود کش حملہ آور اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرتے ہوئے مبینہ خود کش حملہ آور کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خود کش حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔سکیورٹی فورسز نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھتا ہے اور وہ مقامی قومی لشکر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔