5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشین کپ فٹبال : جاپان نے شام کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی
جنگ نیوز -
دوحہ …ایشین کپ فٹ بال میں جاپان نے شام کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی، اردن نے سعودی عرب کو اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔قطر کے اسپورٹس کلب اسٹیڈیم میں جاپان اور شام کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، کھیل کے35ویں منٹ میں کپتان ماکوٹو حسیبے کے گول نے جاپان کو برتری دلادی جسے76ویں منٹ میں فراس خطیب نے برابر کردیا، امپائر کے فیصلے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کے الجھنے کی وجہ سے میچ کئی بار تعطل کا شکار ہوا، میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے آخری لمحات میں کی سوکے ہونڈا نے پنلٹی پرکیا، ایک اور میچ میں اردن نے سعودی عرب کو ایک صفر سے ہراکر اپ سیٹ کردیا، 3 بار کی سابق چمپئن سعودی عرب مسلسل دوسری شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔