5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل:پی سی بی آئی سی سی کو رپورٹ بھیجے گی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں حبیب بینک اور پی آئی اے کے درمیان ہونیوالے فائنل کی ایک تفصیلی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھجوائے گا۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے دوران ہونیوالے تجربات سے متعلق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں،میچ آفیشلز اور ٹی وی ویورشپ کی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوائے، قائد اعظم ٹرافی کا یہ تاریخی فائنل ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جا رہاہے جس میں اورینج رنگ کی گیند استعمال ہو رہی ہے۔فائنل دیکھنے کیلئے آنیوالے آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ ڈیوڈ رچرڈسن بھی اس پر آئی سی سی کو اپنی رائے دیں گے ۔