5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
الطاف حسین کی جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل پرتعزیت
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس جاویداقبال کو فون کرکے ان کے والدین کے بہیمانہ قتل پر تعزیت کی ۔ الطاف حسین نے جسٹس جاویداقبال سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بزرگ والدین کے بہیمانہ قتل کاواقعہ انتہائی دردناک ہے،اور ایم کیوایم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے۔الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔