تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سائیکلسٹ اور باڈی بلڈرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان نے سائیکلسٹوں اور باڈی بلڈرز کے ڈوپ ٹیسٹ کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی کا چیئرمین ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی امیر حمزہ گیلانی ہوں گے، جبکہ اراکین ادریس حیدر خواجہ اور شیخ فاروق شامل ہیں،کمیٹی17 جنوری کو نیشنل کوچنگ سینٹر لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کا جائزہ لے گی۔ گزشتہ برس سائیکلنگ اور باڈی بلڈنگ کی نیشنل چمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرائے گئے تھے ۔کمیٹی ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کا موقف بھی سنے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.