5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ن لیگ جاپان کی جانب سے جیونیوز کے رپورٹر ولی خان کے قتل کی مذمت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی…پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے ، اس حوالے سے مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور محمد اعوان کی جانب سے جاری ہونیو الے بیان میں کہا گیاہے کہ ولی خان بابر کا قتل پاکستان میں آزادی اظہار کا قتل ہے ، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پورے ملک کی جمہوری قوتیں مل کر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور جیونیوز کے صحافی ولی خان بابر کو قتل کرنے والی قوتوں کے خلاف صف آراء ہوجائیں بصورت دیگر منفی قوتیں پاکستان پر حاوی ہوجائیں گی ، ملک نور اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن اوورسیزجنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے پہلے ہی اس المناک حادثے کی بھرپور مذمت کی ہے اور مسلم لیگ ن جاپان بھی ہر سطع پر ولی خان بابر کے قتل کے خلاف آواز بلند کرے گی ، اور ہر برے وقت میں میڈیا کی آزادی کی حمایت جاری رکھے گی ۔