5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پولی ایسٹر فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی فوری طور پر ختم کی جائے،اپٹما
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اپٹما نے وزرات ٹیکسٹائل سے مطالبہ کیا ہے کہ پولی ایسٹر فائبر پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا محمد فاروق سعید کے ساتھ ملاقات میں اپٹما کے نمائندوں نے پولی ایسٹر فائبر پر عائد انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ماہانہ دس ہزار پولی ایسٹڑ فائبر کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزارت ٹیکسٹائل کو اپٹما اور پولی ایسٹر فائبر کے نمائندوں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ کی تجویز دی ہے تاہم پولی ایسٹر فائبر نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا کیس واپس لینے کے لیے سات دن کا وقت مانگ لیا ہے ۔