تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی سی او ججز کو توہین عدالت کے نوٹسز کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کو توہین عدالت کے نوٹسز کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے۔جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے وکیل ابراہیم ستی نے دلائل جاری رکھے۔ان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ میں آج بھی چھ جج ایسے ہیں، جنہوں نے اس آئین کا حلف اٹھایا، جس میں پی سی او کو تحفظ دیا گیا تھا،اس پر بنچ کے رکن جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے تو آپ مانتے نہیں تھے لیکن اب مانے ہیں کہ ایسے ججز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.