5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
توانائی کا بحران ملکی معیشت پر منفی اثر ڈال رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران ملکی معیشت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں فرانس کے سفیرڈینیل جونیو سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہائیڈرو پاور اور کوئلے سے توانائی حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے فرانس کی طرف سے پاکستان کی بھر پور امداد پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایک اجلاس میں چھیگا گلی مری میں کار پارکنگ پلازا تعمیر کرنے کا حکم دیا۔