تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہید صحافت ولی خان بابر کی میت تدفین کیلئے کوئٹہ سے ژوب روانہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ … جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئی، جسے بعد میں تدفین کے لئے آبائی شہر ژوب روانہ کر دیاگیا۔ولی خان بابر کی میت کو بذریعہ سڑک کراچی سے ایمبولینس میں کوئٹہ لایا گیا، ان کی میت کے ہمراہ ان کے بھائی اور دیگررشتہ دار تھے، کوئٹہ پہنچنے کے بعد ولی خان بابر کی میت کو بذریعہ سڑک کوئٹہ سے ان کے آبائی ضلع ژوب روانہ کردیاگیا، جہاں ان کے فیملی ذرائع کے مطابق آج شام ژوب شہر سے تقریبا ًپچیس کلو میٹر دور ان کے آبائی گاوں گردی بابر میں ان کی تدفین عمل میں لائی جائیگی۔ولی خان بابر کی میت کوئٹہ پہنچنے پرصحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے وہاں موجود تھے، انہوں نے کچھ دیر کیلئے کوئٹہ۔ چمن شاہراہ بھی بلاک کردی اور ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کے پریس کلبوں کے عہدیداروں نے ولی خان بابر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.