تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اٹلی غربت میں کمی کیلئے پاکستان کو4 کروڑ یورو فراہم کرے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اٹلی غربت میں کمی کیلئے4کروڑ یورو فراہم کریگا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اطالوی سفیرvincezo prati اور سیکریٹری اقتصادی امور سبطین فضل حلیم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت4کروڑ یورو کی یہ رقم آسان شرائط کے قرضے کے طور پر دی گئی ہے۔ اس رقم سے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فاٹا میں تخفیف غربت کیلئے منصوبوں میں فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.