تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رحمن ملک کی نااہلی کیلئے دائر اپیل کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی نااہلی کیلئے دائر اپیل کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل عدالتی بنچ نے مولوی اقبال حیدر کی اس اپیل پر سماعت کی،جو انہوں نے این آر او ختم ہونے کے تناظر میں رحمان ملک سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی ہے۔ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کے عدالت داخلے پر چیف جسٹس نے پابندی عائد کررکھی ہے ، اس پر بنچ نے چیف جسٹس کے حکم کی نقل مانگ لی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.