5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ولی خان بابر کا قتل:بلوچستا ن بھرکے پریس کلبز میں تین روزہ سوگ
جنگ نیوز -
کوئٹہ …ولی خان بابر کے بہیمانہ قتل کیخلاف کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کی جانب سے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، صوبے کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔جیو نیوز کراچی کے نمائندے اور بے باک صحافی ولی خان بابر کے کراچی میں بہیمانہ قتل کے خلاف کونسل آف آل بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل نورزمان اچکزئی نے کہاہے کہ صوبے کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرا دئے گئے ہیں اور صحافی اپنے پیشہ ورانہ امور کے انجام دہی کے دوران بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ ادھر ژوب پریس کلب کے صحافی ایک ہفتے تک سوگ منائیں گے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی امیراور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آج ژوب میں نماز جنازہ میں تمام پارٹیوں کے رہنما اور کارکناں سے بڑی تعداد میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔