5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیرداخلہ کی بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی دہشت گردی کی کارروائیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے اپنے بھارتی ہم منصب کو پیغام دیاہے کہ قطع تعلقی ختم کر کے دہشت گردوں کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کرکے انہیں ممبئی حملوں کے حوالے سے مجوزہ جوڈیشل کمیشن بارے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ رحمان ملک کا کہناہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کیلئے پاکستان تحقیقاتی کمیشن بھارت بھجوانے کیلئے تیار ہے۔ رحمان ملک نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ذریعے اپنے بھارتی ہم منصب کو نیک خواہشات کا پیغام بھجواتے ہوئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیرداخلہ کا کہناہے کہ دونوں ملکوں کو قطع تعلقی ختم کر کے دہشت گردوں کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا اس لیے دہشت گردی میں ملوث ملزمان سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔