5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ولی خان بابر کے قتل پر گورنر خیبر پختونخوا کا اظہار مذمت
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختون خوا کے گورنر اویس احمد غنی سمیت دیگر سیاسی قائدین اور سماجی کارکنوں نے کراچی میں جیونیوز کے جوان سال رپورٹر ولی خان بابر کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی۔گورنرہاؤس پشاور سے جاری تعزیتی پیغام میں گورنرخیبرپختون خوا اویس احمد غنی نے ولی خان بابر کے قتل پر گہری افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ولی خان بابر کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور جلد ہی انہیں پکڑ کرکیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی وزیرمحنت شیراعظم وزیر ،صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار اورپیپلز پارٹی خیبرپختون خواکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار افغانی نے بھی ولی خان بابر کے قتل کوغیرانسانی اور قابل مذمت قرار دیا۔ بنوں کے صحافیوں نے بھی جیونیوز کے نمائندے ولی خان بابر کے قتل کو بزدلانہ اور بہیمانہ اقدام قراردیا۔