تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4رنز سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
میلبرن…آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلوی قائد کیمرون وائٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر 147رنز بنائے،ایرون فنچ کے 53 اور ڈیوڈ وارنر کے 30 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،گریم سوان اور مائیکل یارڈی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں انگلش اننگز کا آغاز پراعتماد ہوا، این بیل 39 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، وکٹ کیپر اسٹیو ڈیویز نے بھی 29 رنز بنائے، پھرآخری اوور میں کرس ووکس نے دو چھکے لگا کر میچ دلچسپ بنایالیکن ٹیم کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز تک ہی پہنچا سکے، مچل جانسن نے تین اور شین واٹسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.