5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد : گیس نہ ملنے پر مشتعل خواتین بچوں نے ٹرین روک لی
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں گیس نہ ملنے پر مشتعل خواتین بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر پہنچ گئیں ۔مظاہرین نے لاہورسے فیصل آباد آنیوالی ٹرین کو احتجاجاًروک دیا۔فیصل آباد کے علاقے خالد آباد اورنگہبان پورا میں کئی روز سے گیس کی بندش پر خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں اور نگہبان پور ا پھاٹک پر احتجاجاً ٹرینوں کی آمدروفت معطل کردی ۔اس دوران مظاہرین نے ٹریک پر آگ جلائی اور لاہور سے فیصل آباد آنے والی نورپورایکسپریس کو احتجاجاروک دیا مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے انجن پر چڑھ گئے اور گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کرتے رہے ۔اس دوران خواتین بھی سخت نعرہ بازی کرتی رہی ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔گیس کی فوری فراہمی کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔