تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ پریس کلب کا ولی خان بابر کے قتل پر اظہار مذمت

جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان میں کوئٹہ پریس کلب اور دیگر پریس کلبز نے کراچی میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے صدر رشید احمد بیگ نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ کوئٹہ پریس کلب ولی خان بابر کے قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے اور اس حوالے سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اسی طرح ڈیرہ بگٹی و ہرنائی پریس کلبز کے عہدیداروں نے بھی ولی خان بابر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ولی خان بابر کے قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی،اے این پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک سلطان ترین، جے یو آئی نظریاتی، اے این پی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ہرنائی کے راہنماوں نے بھی ولی خان بابر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.