تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: پرتشدد حالات، قائداعظم ٹرافی کے فائنل کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے حالات کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،تمام دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔قائد اعظم ٹرافی کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے،یہ فائنل کرکٹ کی دنیا کا تاریخی میچ ہے جس کی وجہ سے دنیا کرکٹ کی نظر اس میچ پر مرکوز ہیں،لیکن کراچی میں موجودہ حالات کی وجہ سے اسٹیڈیم میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ اسٹیدیم کے تمام گیٹ پر پولیس کی نفری لگادی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔ فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے لیکن انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ پوری چیکنگ کے بعد ہی تماشائیوں کو انکلوژر میں جانے دیا جائے۔فائنل میچ دیکھنے کیلئے آئی سی سی کے جنرل منیجر ڈیوڈ رچرڈ سن بھی خصوصی طور پر کراچی پہنچے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.