5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا عمل جاری
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا عمل جاری ہے اور مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ساڑھے14 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ، اسٹیٹ بینک کے جاری ہونیوالے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران غیر ملکیوں نے پاکستان میں سرمایہ لانے میں دلچسپی کا مظاہر نہیں کیا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری14 کرور ڈالر کمی کے بعد823 کروڑ85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اسی طرح اسٹاک مارکیٹ سے بھی غیر ملکیوں نے25 فی صد سرمایہ نکال لیا ہے، اور صرف23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔