5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی
جنگ نیوز -
کراچی …سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کو سات کروڑ مکعب فٹ یومیہ اضافی گیس فراہم کرنا شروع کردی ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد کے ای ایس سی کو مجموعی طور پر16 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کی جارہی ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز جعفر آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے تباہ کی جانیوالی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔ کام شروع نہ ہونے کی وجہ علاقے میں بڑے پیمانے پر کیچڑ کا موجود ہونا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کے لیے کئی علاقوں سے بھاری مشینری متاثرہ علاقے میں پہنچائی جارہی ہے۔