5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں سکیورٹی ادارے فائرنگ اور ہلاکتیں روکنے میں ناکام
جنگ نیوز -
کل سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 24ہوگئی
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے ہونے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد24ہوگئی ہے،سب سے زیادہ افراد کواورنگی ٹاؤن میں نشانہ بنایاگیاجہاں9افرادکوفائرنگ سے قتل کردیاگیا۔ گذشتہ روز لیاقت آباد میں پولیس اسٹیشن اور ٹی پی او کے دفتر کے سامنے مسلح موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر کے جیو نیوز کے جواں سال نمائندے ولی خان بابر کو شہید کردیاتھا۔ نارتھ ناظم آباد میں مسلح افراد نے حجام کی دکان پرفائرنگ کر کے ایک شخص نویدعرف نوری کوہلاک کردیا، پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔گلستان جوہرمیں رابعہ سٹی کے قریب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ریٹائرڈ میجر اقبال کاشمیری کو قتل کردیا جووزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ تھے۔شہرقائد میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹاؤن میں پیش آئے جہاں9 افراد کو قتل کر دیا گیا جس میں4 سالہ بچی بھی شامل ہے۔فائرنگ کی دیگر وارداتیں کورنگی، ملیر، خواجہ اجمیرنگری اور بنارس کے قریب ہوئیں۔