5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی،انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا یافتہ بری
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے مذہبی اسکالرڈاکٹر عشرت حسین کے قتل کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سال2002 میں سزا یافتہ مجرموں کوبری کردیاہے۔ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے سنایا۔سال 2002میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عشرت حسین کے قتل کے الزام میں ملزمان طلحہ،مفتی شاہد کو عمر قید اور حیدر کو سزائے موت سنائی تھی۔ملزمان نے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔عدالت نے ملزمان طلحہ اور مفتی شاہد کی عمر قید کیلئے حکومت سندھ کی درخواست بھی مسترد کردی ۔سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین کے قتل کے مقدمے میں تینوں ملزمان کو بری کردیا۔