تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور : ولی خان بابرکا قتل،صحافتی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں صحافتی تنظیموں طلبا اور سیاسی جماعتوں نے جیو نیوز کے رپوٹر ولی خان بابر کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔کراچی میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں خیبر یونین آف جرنلسٹ اور پشاور پریس کلب کے رہنماؤں ، کارکن صحافیوں ، طلبا اورسیاسی وسماجی تنظیوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت سے ولی خان بابر کے قتل کی عدالتی تحقیقات ، واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں کراچی کا اسلحہ سے پاک کرنے، غنڈہ گردی ختم کرنے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرے سے پریس کلب کے صدر سیف الاسلام سیفی، خیبر یونین کے صدر سید بخار شاہ ، انیلہ شاہین اور شمیم شاہد نے بھی خطاب کیا اور واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.