5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:جہازسے گرکرنوجوان کی ہلاکت کامعمہ حل نہ ہوسکا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے الفیصل ٹاؤن میں نوجوان کی جہاز سے گر کر ہلاکت کامعمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔پولیس اورسکیورٹی ادارے واقعہ کی تحقیقات اس پہلو پر کررہے ہیں کہ نوجوان کس طرح جہاز سے گرکرہلاک ہوا۔ ڈاکٹروں کے مطابق جسم کی پوزیشن یہ ظاہرکرتی ہے کہ وہ بہت بلندی سے گر کر ہلاک ہوا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی پولیس کے مطابق ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔