5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:ہلکی بونداباندی سے سردی کی شدت میں اضافہ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں ہلکی بونداباندی کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پشاور میں جمعرات کی شب سے ہلکی بونداباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے خنکی میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جا ری ہے۔ چترال میں5 ملی میٹر ،تیمرگرہ میں3 ،سیدوشریف میں4 اور کالام میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔