تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہید ولی بابر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تین روزہ سوگ منائینگے،شاہی سید

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہید ولی خان بابر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اے این پی سندھ تین روزہ سوگ منائیگی ہے اس دوران تمام تنظیمی سرگرمیاں بند رہیں گی۔یہ بات انھوں نے مردان ہاؤس کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شاہی سید نے کہا کہ شہر کو ہر طرح کے اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے بلا امتیاز فوجی آپریشن کیا جائے،کراچی کا امن ہم سب کا فرض ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے قریبی دوستوں، کارکنان اور عہدے داروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ 10 دنوں میں ہمارے8 کارکنا ن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھی ہمارے عہدیدار بشیر جان پر بھی حملہ کیا گیا تاہم وہ اللہ کے کرم سے خیریت سے ہیں۔ شاہی سید نے کہا کہ جب تک بھتہ مافیہ کا خاتمہ نہیں ہوگا شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی بابر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ نڈر، صاف گو، پیشہ ور صحافی تھے اور ان کی رپورٹنگ غیر متنازع ہوتی تھی۔وہ وطن دوست صحافی تھے ان کی شہادت پختونوں سمیت تمام قومیتوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.