تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیر قتل کیس: سعود عزیز اور خرم شہزاد کا ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ

جنگ نیوز -
راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد کا جوڈیشل ریمانڈ ختم کرکے انہیں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایک بار پھر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔ راولپنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کو کڑے پہرے میں اڈیالہ جیل سے انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔ خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد نے وکیل صفائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالت عالیہ میں اعتراف کیا کہ آپ کے موکل سعود عزیز نے بے نظیر کے قتل کے روزاپنا موبائل فون تفتیشی ٹیم کے حوالے نہیں کیا ۔ اس لیے عدالت عالیہ نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.