5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ناموس رسالت قانون تبدیل کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کریگی،منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی یا اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی،منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ پاکستان میں مغربی کلچر کو ترقی کی ضمانت قرار دینے والوں کا آئیڈیل افغانستان میں شکست سے دوچار ہو چکا ہے، برطانیہ،روس کے بعد امریکا بھی جدید ترین ٹیکنالوجی اور تباہ کن ہتھیاروں کے ذریعے دنیا پر اپنا نظام مسلط کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران امریکا کے کہنے پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے سے بازرہیں۔