5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اے این پی لسانی فسادات کی گھناؤنی سازش کررہی ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے رہنمافیصل سبزواری نے الزام عائدکیاہے کہ اے این پی لسانی فسادات کی گھناؤنی سازش کررہی ہے،کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کاہاتھ ہے۔یہ بات انہوں نے خورشیدبیگم میموریل ہال کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ فیصل سبزواری کا کہناتھامنظم سازش کے تحت کراچی کی ترقی کا پہیہ جام کیاجا رہا ہے انہوں نے جیونیوز کے نمائندے ولی خان بابرکی شہادت اور اے این پی کے رہ نمابشیرجان پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی اورمطالبہ کیاکہ پہلوان گوٹھ میں رپورٹنگ کے بعدشہید کئے جانے والے صحافی ولی خان بابرکے قتل کی اعلیٰ سطح پرغیرجانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔فیصل سبزواری نے سوال کیاکہ اے این پی کے رہنما جواب دیں کہ پہلوان گوٹھ میں ان کے کون سے مفادات ہیں؟ اور پہلوان گوٹھ میں امن خراب کیوں کیاجارہا ہے۔