تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی ایف یو جے کے بانیمعروف صحافی منہاج برنا سپرد خاک

جنگ نیوز -
راولپنڈی…ممتاز سینئر صحافی منہاج برنا کی نماز جنازہ آج راولپنڈی کے ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پاکستان کے نامور صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بانیوں میں شمار ہونے والے منہاج برنا جمعہ کی صبح اسلام آباد کے ایک سرکاری اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 85 برس تھی ۔ انہوں نے بھٹو دور میں صحافیوں کے حقوقکیلئے قانون سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا جبکہ ضیا الحق کے مارشل لا کے دوران پریس پر عائد سنسرشپ کے خلاف آواز بلند کی اور پابند سلال بھی رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.