تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن کمپنی کو بھرتیوں سے روک دیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کوبرطرف ملازمین کی بحالی کے قانون سے متعلق کیس کے فیصلے تک مزید بھرتیاں کرنے سے روک دیا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس کے ملازمین کی جانب سے اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس محمدانورخان کاسی پرمشتمل سنگل بنچ نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل افتخارگیلانی نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ سوئی ناردرن گیس انتظامیہ نے برطرف ملازمین کی بحالی کے ایکٹ کی آڑ میں دوسوانیس مینجمنٹ ٹرینیز کو ملازمتوں پر رکھ لیا ہے ۔فاضل جج نے سوئی ناردرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر، سیکریٹری اسٹیبلیشمنٹ اور سیکرٹری پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.