5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اس سال بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ بڑھ جائیگی،پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال4500میگا واٹ نہیں ، اس سال بجلی کی پیداوار میں 1000میگاواٹ کا اضافہ ہو جائے گاجس سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔لاہور سے جاری بیان میں پیپکو ترجمان نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ 33میں سے 24بجلی گھر بند پڑے ہیں۔ترجمان کے مطابق جامشورو،لاکھڑا،جاگران اور مالاکنڈ بجلی گھر سیلاب کی وجہ سے پہلے ہی بند پڑے تھے جبکہ لبرٹی،اینگرواور گدو پاور پلانٹ دھند سے متاثر ہیں لیکن پھر بھی کے ای ایس سی کو روزانہ650میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو 40ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں لیکن پھر بھی مطلوبہ مقدار میں فرنس آئل فراہم نہیں کی جا رہا۔