5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اور کیویز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
جنگ نیوز -
ولنگٹن …پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے ولنگٹن میں شروع ہورہا ہے، یہ میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔ولنگٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات3 بجے ٹکرائیں گی، ہملٹن میں کامیابی کے بعد پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر عزم ہیں کہ ان کی ٹیم میچ جیت کر 4 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ کیوی ٹیم میں فاسٹ بالر ڈیرل ٹفی کی شمولیت سے بولنگ اٹیک بہتر ہونے کا امکان ہے، یہ میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔