تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کاٹن پروگرام کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک وزراعت نے کاٹن پروگرام چلانے کے لیے مختلف متعلقہ اداروں پر مشترکہتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ فروری میں طلب کر لی ہے۔ اسلام آباد میں کمیٹی کا اجلاس جاوید اقبال وڑائچ کی زیر صدرات منعقدہوا ،کمیٹی نے کیڑے مار زرعی ادویات کو زہر اور خطر ناک ڈرگ سے علیحدہ کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت زرعی ادویات کے بل پر قانون سازی کر سکے ۔کمیٹی نے وزرات خوراک وزراعت سے پاکستان زرعیتحقیقاتی کونسل کے سابق چیئرمین ظفر الطاف کے دور میں غیر قانونی بھرتیوں اورمالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے 15 دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.