تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستانی معیشت کیلئے خطرناک

جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچے کو پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل نہ کرنے کے باعث حکومت کو آٹھ8 سے دس ارب روپے ماہانہ کا نقصان ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر تیل و بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کیے جانے کے باعث مالیاتی عدم توازن کے درمیان جو خلا ہے وہ جی ڈی پی کے چھ سے سات فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.