5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سونم کپور نے بغیر شیشہ لگی پتنگ کی ڈور اسکول کے بچوں میں بانٹی
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ ایکٹریس سونم کپور نے شیشہ لگی پتنگ کی ڈور کے استعمال کی عادت بدل دینے کے غرض سے ممبئی کے ایک اسکول کے بچوں میں پتنگوں کے ساتھ ایسی ڈور بانٹی ہے جو شیشے کے بغیر تیار کی گئی ہے۔ سونم کپور نے ممبئی کے آریا ودیا مندر اسکول کے بچوں کو پتنگیں اور انوائیرومنٹ فرینڈلی ڈور بھیجنے کے ساتھ ساتھ اس اسکول کی پرنسپل کو ایک خط لکھ کر اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وہ شیشہ لگی ڈور کے استعمال کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سونم کے مطابق ہر سال ڈھیروں لوگوں کے ساتھ ساتھ لاتعداد پرندے بھی ان تیز دھار ڈوروں سے متاثرہو جاتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اس قسم کی ڈور کا استعمال بند کیا جائے۔ ان کی رائے میں بچوں کے ذریعے اس بات کی آگاہی پھیلانے سے بہتر طریقہ اور کوئی نہیں۔