تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لہسن کاتیل شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہوتا ہے،تحقیقی رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …طبی ما ہرین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق لہسن کا تیل ذیابیطس کے مریضوں کودل کے امراض سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ما ہرین کے مطابق جو افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ان میں دوسرے افراد کی نسبت دل کی بیماریوں کے باعث مو ت کا خطرہ دگنا ہو جاتا ہے لہذٰا ایسے افراد کیلئے لہسن کے تیل کا استعما ل انتہائی مفید ثابت ہو سکتاہے۔ یہی نہیں بلکہ اس تحقیق میں یہ با ت بھی سامنے آئی ہے کہ لہسن خون میں غیر معمولی طور پر انسولین کی بڑھتی سطح کو بھی قابو میں رکھتا ہے جس کا سامنا ذیابیطس کے مریضوں کو اکثر کر نا پڑتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.