5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر زرداری اور اوباما کی ملاقات، اسٹریٹیجک تعلقات پر تبادلہ خیال
جنگ نیوز -
واشنگٹن…واشنگٹن میں صدر آصف زرداری اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صدر زرداری نے امریکی صدر کے ساتھ ملک اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ملاقات میں پاکستان میں معاشی اصلاحات، پاک امریکا اسٹریٹجک شراکت سمیت گڈ گورننس اور پاکستان میں جمہوریت کے لیے امریکی حمایت پر بات چیت ہوئی،ملاقات کے دوران پاک امریکااسٹریٹیجک تعاون کے ساتھ ساتھ افغان سرحدکے مسئلے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک امریکاصدور کی ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے پرگفتگوہوئی اورپاک امریکاتعلقات کاجائزہ لیاگیا ۔پاکستان کے سفیرحسین حقانی صدرزرداری کے ہمراہ تھے جبکہ اوباما کے ہمراہ جنرل ڈگلس، جان برنن اور ٹونی لون بھی ملاقات میں شریک تھے۔