تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیر اعظم کا الطاف حسین، اسفندیار ولی کو ٹیلیفون،ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور عوام نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی کو ٹیلی فون کیا اورسیاسی امور سمیت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں سے نمٹنے کے لئے مضبوطی سے آگے بڑھ جائے اور سیاسی مفاہمت کا عمل ہر صورت میں جاری رہنا چاہیے۔مزید براں وزیر اعظم نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو بھی ٹیلی فون کیااور انہیں فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو کراچی کی صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.