تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راولپنڈی ، اسلام آباد میں تیز بارش اور ژالہ باری، مری میں برفباری

جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی ، اسلام آباد میں تیز بارش اور ژالہ باری جب کہ مری میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش کے گندم کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔اسلام آباد میں شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور ہفتہ کو مالا کنڈ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان، کشمیر اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کل صبح تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جمعہ کے روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں، منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.