5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: پولیس اور رینجرزکا مشترکہ آپریشن،متعدد افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . .. کراچی میں دو روز سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 24 افراد کی ہلاکت کے بعد اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا،جس کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے شبے میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔شہر میں گذشتہ دو روز کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ہوئیں،جس کے باعث اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں مشتبہ ٹارگٹ کلرز کی موجودوگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرنے کے بعد رات گئے آپریشن کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گذشتہ شب گرفتار کئے گئے دو ٹارگٹ کلرز سے معلومات کے بعد چھاپے مارے گئے۔علی الصباح اورنگی ٹاون کے علاقے بخاری کالونی میں پولیس کمانڈوز اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے مشترکہ آپریشن بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے شبہے میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اورحراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے رینجرز اور پولیس اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔