5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بریڈفورڈ:ایک گھر سے چرس کے102 پودے برآمد
جنگ نیوز -
بریڈفورڈ. . . . . . . .شمالی انگلستان کے شہر بریڈفورڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھرسے چرس کے102 پودے برآمد کرلئے۔ ایشیائی آبادی کی اکثریت والے علاقے ہیٹن میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے پولیس کو اطلاع فراہم کی تھی کہ ان کے میٹر میں صارف نے گڑبڑ کی ہے جس پر پولیس نے ایمرسن ایونیو کے ایک گھرپر چھاپہ مارا جہاں سے چرس کے چھوٹے سائز کے 102 پودے ، کھاد اور دیگر پودوں کی پرورش کرنے والا دیگر سامان برآمد ہوا۔