5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیرالہ :بس الٹنے کے بعد بھگدڑ،100 سے زائد ہندو یاتری ہلاک
جنگ نیوز -
کیرالہ,. . . .. . . بھارتی ریاست کیرالہ میں صبری مالا مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی کے حادثے اور پھر بھگدڑ سے100 سے زائد افراد ہلاک اور90 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے سیکریٹری داخلہ نے بتایا ہے کہ صبری مالا مندر سے واپسی پر پل میڈو کے مقام پر یاتریوں کی بس الٹنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔حادثے میں100سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 90زخمی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مندر سے واپسی کے راستے پر لوگ ایک خراب جیپ کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ الٹ گئی اور کئی افراد دب گئے،نکالنے کی کوشش کے دوران کئی دیگر گاڑیاں بھی الٹ گئیں جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ مندر کے منتظمین نے کہا ہے کہ دو بسیں آپس میں ٹکرانے کے بعد یاتریوں پر گرگئی تھیں۔دشوار گزار راستے کے پیش نظر امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔